نائپادیو،19؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کے باغیوں نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل تشدد آنگ سان سوچی کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان باغیوں نے جمہوری حکومت کی طرف سے امن مذاکرات کا محتاط انداز میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، تب تک جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکتی ہے۔ سوچی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں قیام امن کے لیے باغیوں کے ساتھ امن ڈیل چاہتی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز ہی اہم باغی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات بھی کیے تھے۔